اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میں اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دعوؤں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایران کا کردار بڑا اہم اور تعمیری ہے۔
روسی نمائندے نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی شامی حکومت کی درخواست پر ہے اور شام میں دہشت گردی کے خلاف ایران کا کردار بڑا اہم اور تعمیری ہے جبکہ شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات غلط اور بےبنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزير اعظم نے شام میں ایران کی موجودگی کو خطرہ قراردیا تھا۔
.......
/169